براہ راست
روزانہ موسم 21 جولائی 2026، بروز منگل 4 منٹ میں پڑھیں

پاکستان کا موسم: آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے زبردست بارشوں کا تازہ ترین الرٹ

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X Telegram
تاریخی موسمی رپورٹ: یہ 21 July 2026 کے لیے شائع ہونے والی رپورٹ ہے، موجودہ forecast نہیں۔ آج کی warning کے لیے PMD/NDMA کا تازہ notice دیکھیں۔

پاکستان کا موسم تیزی سے کروٹ لے رہا ہے اور مون سون بادلوں نے اپنا رخ شمال مشرق سے جنوب مغرب کی جانب کر لیا ہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسمی ہوائیں تیزی سے اپنی سمت تبدیل کر رہی ہیں جس کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا احوال اور موجودہ صورتحال : پاکستان کا موسم

گزشتہ شب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکے اور گہرے بادلوں کی موجودگی دیکھی گئی۔ شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں کل رات سے شدید گرج چمک والے بادل (Thundercells) بننے کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد:

  • شمال مشرقی و وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی۔
  • کچھ ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں بادلوں کے باوجود فی الحال بارش درج نہیں ہوئی۔
  • جنوبی علاقوں میں زیادہ تر ہلکے بادل دیکھے گئے ہیں، اور یہی صورتحال اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ ہفتے کی مکمل موسمی رپورٹ اور بارشوں کے اعداد و شمار

مون سون سسٹم کی پیش قدمی اور سمت میں تبدیلی

آج صبح سے ہواؤں اور بادلوں کی حرکت میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ بادل اب شمال مشرق سے جنوب مغرب کی جانب سفر کر رہے ہیں، جو کہ مون سون ہواؤں کی روایتی سمت کا حصہ ہے۔

اس پیش قدمی کے نتیجے میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے نصف شمالی حصے میں وسیع پیمانے پر شدید تھنڈر سیلز بننے کا قوی امکان موجود ہے، جس سے کئی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کی علاقائی پیشگوئی

ان تمام تبدیلیوں کے پیشِ نظر، پاکستان کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں کافی غیر یقینی صورتحال کا شکار رہ سکتا ہے

1. پنجاب

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے تمام علاقوں، بشمول جنوبی پنجاب، میں مقامی سطح پر بادل بننے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے روشن امکانات ہیں۔

2. خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بادلوں کی ڈیویلپمنٹ ہوگی اور مختلف مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے۔

3. آزاد کشمیر

کشمیر کے تمام علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گہرے بادل چھائے رہیں گے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار سے شدید موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

4. بلوچستان

  • شمال مشرقی اضلاع: ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، دکی، زیارت، ہرنائی، اور کوئٹہ میں بادل بننے اور بارش کے امکانات ہیں۔
  • سبی ریجن: سبی کے علاقوں میں بھی مقامی ڈیویلپمنٹ متوقع ہے۔
  • جنوبی بلوچستان: خضدار اور گردونواح میں دوپہر کے بعد مقامی بادل بن سکتے ہیں جو چند محدود مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش کا سبب بنیں گے۔
  • صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا تاہم ہلکے بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔

5. گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے، جبکہ جنوبی گلگت بلتستان (اسکردو، چلاس، اور گلگت) میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے

Source اور طریقہ: Regional forecast کو publication time پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر سادہ اردو میں summarize کیا گیا۔ Forecast guarantee نہیں؛ تفصیل ہماری معلومات کے طریقے اور current official warning PMD پر دیکھیں۔
یہ خبر شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

پاک ویدر پرو ادارتی ٹیم

منظر عباس کی زیرِ ادارت پاک ویدر پرو ٹیم پاکستان کے موسم، بارش اور زرعی موسم کی معلومات کو واضح حوالہ جات اور سادہ اردو کے ساتھ شائع کرتی ہے۔

1 تبصرہ

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل عوامی طور پر شائع نہیں ہوگا۔ ضروری خانے نشان زد ہیں۔ تبصرہ بھیجنے پر آپ کی فراہم کردہ معلومات اور اسپام سے بچاؤ کے لیے تکنیکی ڈیٹا پراسیس ہو سکتا ہے؛ تفصیل پرائیویسی پالیسی میں موجود ہے۔