پاکستان کا موسم (ہفتہ، 15 اگست): وسطی پنجاب پر سرکولیشن موجود، آئندہ 24 گھنٹوں کی پیشگوئی
پاکستان کا موسم جزوی تبدیلیوں کے عمل سے گزر رہا ہے۔ وسطی پنجاب پر موجود سرکولیشن اور کمزور مغربی سسٹم کے زیر اثر ملک کے نصف شمالی حصے میں ٹکڑیوں کی شکل میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی انتہائی محدود مقامات پر مقامی ڈیولپمنٹ متوقع ہے۔
پاکستان کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کا احوال اور موجودہ صورتحال
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے نصف شمالی حصے میں ٹکڑیوں کی شکل میں بادل بنے اور محدود مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
- پنجاب اور خیبر پختونخوا: سب سے زیادہ بارش کی ایکٹیوٹی ہمیں شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں دیکھنے کو ملی، جبکہ خیبر پختونخوا کے بھی چند ایک علاقوں میں بادل بنے۔
- بلوچستان: اسی طرح کوہ سلیمان سے منسلک شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں بھی کل دوپہر کے بعد بادل بنے اور محدود مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسمی سسٹم کی صورتحال
اس وقت موسمی سسٹمز کی صورتحال کچھ یوں ہے:
- ایک ‘لو پریشر ایریا’ (Low Pressure Area) مشرقی بھارت کے علاقوں پر موجود ہے۔
- مون سون ٹرف خلیج بنگال سے اس لو پریشر ایریا سے ہوتی ہوئی بھارت کے وسطی علاقوں سے لے کر پاکستان کے شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں تک بنی ہوئی ہے۔
- ایک سرکولیشن (Circulation) وسطی پنجاب کے علاقوں پر موجود ہے، اور ایک کمزور مغربی سسٹم بھی ملک کے شمالی علاقوں کے قریب سے گزر رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے نصف شمالی حصے میں ٹکڑیوں کی شکل میں مزید بارش کے امکانات موجود ہیں، یعنی انتہائی محدود مقامات پر بادل بنیں گے اور محدود مقامات پر ہی بارش ریکارڈ کی جائے گی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کی علاقائی پیش گوئی
جن علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں، ان کی تفصیلی فہرست درج ذیل ہے:
1. پنجاب
دن کے دوران کچھ خاص بادل بننے کے امکانات موجود نہیں ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف رہے گا۔
تاہم دیر رات سے کل صبح کے دوران شمالی اور مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں، جن میں شامل ہیں:
- اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، بھلوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، مریدکے، ننکانہ صاحب، لاہور اور قصور۔
2. خیبر پختونخوا
صوبے کے درج ذیل علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں:
- بنوں، کرم، ہنگو، پاراچنار، کرک، کوہاٹ، بٹگرام، مینگورہ، کالام، دیر، سوات اور ایبٹ آباد۔
3. بلوچستان
شمال مشرقی بلوچستان میں آج دوپہر کے بعد مقامی ڈیویلپمنٹ (Local Development) سے بارش کے امکانات ہیں جن میں:
- ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور کوہلو کے علاقے شامل ہیں۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم مکمل طور پر صاف رہے گا۔
4. سندھ
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر صاف اور خشک رہے گا۔
📢 پیغام برائے ممبران (Pak Weather Pro)
محترم ممبرز!
پچھلے کچھ دنوں سے پیج پر کچھ اپڈیٹس کی وجہ سے روزانہ کی پوسٹ تاخیر کا شکار ہو رہی تھی۔ ان شاء اللہ آج سے آئندہ آپ کو روزانہ صبح معمول کی پوسٹس دیکھنے کو ملیں گی، اور دن بھر بھی آپ کو موسمی حالات سے جلد از جلد آگاہ رکھنے کی مکمل کوشش کریں گے۔
ہمارا ساتھ دیجیے، اس پیج کو فالو کریں اور ہماری پوسٹس کو لائک اور شیئر کریں تاکہ درست معلومات بروقت سب تک پہنچ سکیں اور آپ کا اور ہمارا ساتھ یوں ہی برقرار رہے۔
سرکاری اور حتمی الرٹس کے لیے پاکستان محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
(مزید پڑھیں: پاکستان کا موسم (13 اگست، جمعرات): لاہور سے نوابشاہ تک بادل برسنے کو تیار، جانیے احوال!)



1 تبصرہ