براہ راست
روزانہ موسم 18 اگست 2026، بروز منگل 4 منٹ میں پڑھیں

پاکستان کا موسم (منگل، 18 اگست): لو پریشر ایریا اور مون سون ٹرف کے اثرات، آئندہ 24 گھنٹوں کی علاقائی پیشگوئی

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X Telegram

پاکستان کا موسم اس وقت لو پریشر ایریا اور مون سون ٹرف کے زیرِ اثر ہے۔ بارشوں کا زیادہ تر مرکز ملک کا شمالی حصہ بنا ہوا ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم مکمل طور پر خشک اور صاف ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا احوال اور موسمی نظام کی موجودہ صورتحال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم صاف اور گرم رہا۔ تاہم شمالی پنجاب، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بادل بنے اور بارش ریکارڈ کی گئی۔

اگر موسمی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے تو صورتحال کچھ یوں ہے:

  • لو پریشر ایریا: کل جو سائیکلونک سرکولیشن بھارت کے مشرقی علاقوں پر موجود تھا، اب وہ ایک ‘لو پریشر ایریا’ (Low Pressure Area) بن چکا ہے اور آہستہ آہستہ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
  • مون سون ٹرف: مون سون ٹرف اسی لو پریشر ایریا سے ہوتی ہوئی بھارت کے شمالی علاقوں سے گزر کر پاکستان کے شمالی علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بارش کی زیادہ تر سرگرمی ملک کی شمالی سائیڈ پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فی الحال جو مغربی سسٹمز آ رہے ہیں، وہ بھی انہی شمالی علاقوں کو متاثر کر رہے ہیں، جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم زیادہ تر صاف ہی رہے گا۔

پاکستان کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کی علاقائی پیش گوئی

جن علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں، ان کی تفصیلی فہرست درج ذیل ہے:

1. پنجاب

صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف اور گرم رہے گا (البتہ کہیں کہیں ہلکے بادل دیکھنے کو مل سکتے ہیں)۔

  • بارش والے علاقے: آج دوپہر کے بعد سے شام اور پھر دیر رات سے کل صبح کے دوران شمالی اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔ ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، جھنگ اور فیصل آباد شامل ہیں۔

2. خیبر پختونخوا

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف رہے گا، تاہم آج دوپہر کے بعد سے رات کے دوران درج ذیل علاقوں میں بارش کے امکانات موجود ہیں:

  • خیبر، اورکزئی، ہنگو، پاراچنار، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، باجوڑ، دیر، بونیر، ہری پور، صوابی، ایبٹ آباد، تورغر، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، کوہستان اور سوات۔

3. بلوچستان

صوبے کے اکثر علاقوں میں موسم صاف رہے گا۔ تاہم آج دوپہر کے بعد سے شام کے دوران کوہِ سلیمان سے ملحقہ علاقوں میں مقامی ڈیولپمنٹ (Local Development) سے بادل بننے اور بارش کے امکانات ہیں جن میں ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقے شامل ہیں۔

4. سندھ (اہم الرٹ)

سندھ کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم مکمل طور پر صاف اور خشک رہے گا، بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ البتہ کراچی سمیت ساحلی پٹی پر سمندری بادلوں کے باعث ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ موسمی ماڈلز کے مطابق سندھ میں اگلے 15 دنوں تک باقاعدہ بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں۔

5. کشمیر اور گلگت بلتستان

  • کشمیر: کشمیر کے تمام اضلاع جن میں مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، بھمبر، پونچھ (راولاکوٹ)، باغ، سدھنوتی، نیلم، حویلی، اور جہلم ویلی (ہٹیاں بالا) شامل ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے بھرپور امکانات موجود ہیں اور بعض علاقوں میں شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔
  • گلگت بلتستان: اکثر علاقوں میں موسم زیادہ تر صاف رہے گا، کہیں کہیں ہلکے بادل دیکھنے کو مل سکتے ہیں تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

📅 آئندہ کا موسمی منظرنامہ (21 سے 25 اگست)

آنے والے دنوں میں 21 اگست سے 25 اگست کے دوران ملک کو ایک اچھا مغربی سسٹم متاثر کرے گا۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں، شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب کے اکثر علاقوں (سوائے جنوبی پنجاب)، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش کے قوی امکانات موجود ہیں۔

اس سسٹم کی تفصیلی رپورٹ ہم ان شاء اللہ 20 اگست کی شام 5 بجے اسی پیج پر اپلوڈ کریں گے۔

پاکستان کا موسم اور مقامی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کی بروقت اپڈیٹس کے لیے پاک ویدر پرو (Pak Weather Pro) کو فالو کرتے رہیں۔ حتمی اور سرکاری الرٹس کے لیے پاکستان محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

(مزید پڑھیں: پاکستان کا موسم (پیر، 17 اگست): سائیکلونک سرکhttps://pakweatherpro.com/pakistan-weather-forecast-17-august-2026-monsoon/ولیشن متحرک، آئندہ 24 گھنٹوں کی علاقائی پیشگوئی)

یہ خبر شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

پاک ویدر پرو ادارتی ٹیم

منظر عباس کی زیرِ ادارت پاک ویدر پرو ٹیم پاکستان کے موسم، بارش اور زرعی موسم کی معلومات کو واضح حوالہ جات اور سادہ اردو کے ساتھ شائع کرتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل عوامی طور پر شائع نہیں ہوگا۔ ضروری خانے نشان زد ہیں۔ تبصرہ بھیجنے پر آپ کی فراہم کردہ معلومات اور اسپام سے بچاؤ کے لیے تکنیکی ڈیٹا پراسیس ہو سکتا ہے؛ تفصیل پرائیویسی پالیسی میں موجود ہے۔